LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی

وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا

Web Desk

9 November 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے شہریوں کو وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام ملنے کا جھانسہ دینے والی جعلی اسکیموں اور سائبر فراڈ سے شدید خبردار کیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق سائبر مجرمان جعلی پیغامات کے ذریعے شہریوں کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر اکساتے ہیں تاکہ ان کی ذاتی، حساس اور بینکنگ معلومات حاصل کر کے رقم چوری کی جا سکے۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر تصدیق شدہ لنکس پر کلک کرنے اور ایسے گمراہ کن پیغامات کو آگے پھیلانے سے مکمل اجتناب کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایجنسی کی سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس پالیسی’ نافذ العمل ہے اور شہری کسی بھی مشکوک پیغام کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1799 پر یا قریبی این سی سی آئی اے سرکل میں شکایت درج کروائیں۔