تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی
Web Desk
9 November 2026
تربیلا ففتھ ایکسٹینشن (T5) ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ٹنل کی کھدائی کے دوران سیکنڈ بینچ کنیکٹنگ ٹنل میں کمزور چٹانی ساخت اچانک بیٹھنے کے باعث انٹیک پٹ سے پانی ٹنل اور پاور ہاؤس کی جانب داخل ہو گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی کارروائی کرتے ہوئے تمام ورکرز کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان یا کوئی ورکر زخمی نہیں ہوا ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق انٹیک پٹ سے آنے والے پانی کی مکمل نکاسی کر دی گئی ہے اور زیرِ تعمیر پاور ہاؤس سے بھی پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، جبکہ منصوبے کے زیریں حصوں میں مزید پانی کے داخلے کو روک دیا گیا ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے سوشل میڈیا پر ٹنل کے منہدم ہونے کی خبروں کو سراسر بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرکزی ٹنل، پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ بالکل محفوظ ہیں، جبکہ سینئر انجینئرز صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026
یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
9 November 2026
ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری
9 November 2026