LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ امریکا کے سابق ڈائریکٹر جو کینٹ کا ایران کیخلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنے لگے روس اور یوکرین کے مذاکرات میں یورپی ممالک بھی شریک ہوں گے: فرانس بجلی کی 3 کمپنیوں کی نجکاری: پاکستانی اور ترک سرمایہ کاروں کا جوائنٹ وینچر میئر کراچی کی قدیم سوامی نارائن مندر آمد، ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی

امریکی صدر کا نیتن یاہو سے رابطہ، غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کیلئے زور

Web Desk

9 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے غزہ امن منصوبے پر پیشرفت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ کے مطابق اس اہم گفتگو میں امریکی عہدیدار مارکو روبیو، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی شریک تھے، جہاں ٹرمپ انتظامیہ نے واضح کیا کہ اسرائیل میں کوئی بھی حکومت قائم ہو، امریکہ غزہ منصوبے کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی مجموعی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس ٹیلی فونک رابطے کے فوری بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے بھی اسرائیل کا دورہ کر کے نیتن یاہو اور ان کے سیاسی حریف آئزن کوٹ سے ملاقاتیں کیں اور امن منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اسرائیلی تعاون کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی انتخابات اور اندرونی سیاسی تحفظات کی بنا پر حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیلی فوج کے انخلا پر مشتمل یہ اہم منصوبہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار تھا۔