آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں پھر کشیدگی، امریکا کے کارگو جہاز پر حملہ
Web Desk
9 November 2026
آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں امریکی اور ایرانی فورسز کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں امریکی کارگو جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق مذکورہ جہاز ایرانی بندرگاہ پر رکنے کے بعد علاقے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس نے امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی۔ سینٹ کام نے واضح کیا ہے کہ ایران کی بحری ناکہ بندی پر عملدرآمد کی پالیسی بلا تعطل جاری رہے گی۔ دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نیویگیشن اور پوزیشن سسٹمز بند کر کے غیر مجاز بحری راستوں سے گزرنے والے 3 آئل ٹینکروں کو بارودی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد ان میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ پاسدارانِ انقلاب نے آئل ٹینکرز میں آگ لگنے کی ویڈیو بھی میڈیا کے لیے جاری کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026