اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر نیتن یاہو ایک بار پھر مذہب کارڈ کھیلنے لگے
Web Desk
9 November 2026
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے سیاسی اقتدار خطرے میں دیکھ کر ایک بار پھر مذہبی اور قوم پرستانہ بیانیے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عرب اور اسلام پسند گروہوں کی حمایت سے نئی حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہیں، جو کہ ملکی سلامتی، دفاعی صلاحیت اور اسرائیل کے یہودی تشخص کے لیے شدید خطرہ ہے اور یہ اقدام اسرائیل کے وجود کو داؤ پر لگا سکتا ہے۔ انہوں نے صیہونی اور قومی جماعتوں سے متحد ہو کر حکومت بنانے کی اپیل کی، تاہم سابق عسکری سربراہ اور سیاسی رہنما آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کے بیان کو محض سیاسی پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ آئزن کوٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب مزید سیاسی تعطل یا بار بار کے انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا اور ملک کو ایک نئی قومی حکومت کی ضرورت ہے، جبکہ قومی اتحاد کی ان کوششوں میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی اچھے الفاظ میں یاد نہیں رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026