سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر و دفاتر پر چھاپوں اور ہراسانی کی پاکستان بار کونسل کے 8 اراکین کی شدید مذمت
Web Desk
8 November 2026
پاکستان بار کونسل کے 8 سینئر اراکین نے جمعیۃ علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کے دفاتر اور رہائش گاہ پر 7 نومبر کو مارے گئے غیر قانونی چھاپے، اہل خانہ کی ہراسانی اور توڑ پھوڑ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں اراکین عابد شاہد زبیری، سلمان اکرم راجہ، مقصود بٹر، شفقت محمود چوہان، صلاح الدین احمد، منیر احمد کاکڑ، عبدالستار خان، احد قاضی اور قاضی محمد ارشد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کو مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں سیاسی وابستگی، حق کی آواز بلند کرنے اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی سزا دی جا رہی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر اور ایف آئی اے کے غیر قانونی نوٹسز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے جیسے اقدامات سے آئینی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے، جبکہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی کوششوں نے بھی عدالتی استقلال کو متاثر کیا ہے۔ وکلاء رہنماؤں نے حکام سے مطالبات کیے ہیں کہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کے خلاف کارروائیوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرا کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سینیٹر و ان کے اہل خانہ کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جائے۔
متعلقہ عنوانات
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ: پمز کے ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیے
8 November 2026
سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 21 افراد ہلاک
8 November 2026
کسی بھی دورے کے دوران مارکیٹیں اور کاروبار بند نہ کئے جائیں، مریم نواز کی حکام کو ہدایت
8 November 2026
امریکی انتخابات کے نتائج نے امریکا کو تاریخ میں کئی قدم پیچھے دھکیل دیا: ٹرمپ
8 November 2026
مصر میں مسافر ٹرین حادثہ، متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 64 افراد زخمی
8 November 2026
غزہ میں بارشوں سے 70 ہزار خیمے زیر آب، ساڑھے 3 لاکھ بے گھر افراد متاثر
8 November 2026
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج
8 November 2026
راولپنڈی میں خاتون صحافی گولی لگنے سے جاں بحق، شوہر پولیس تحویل میں
8 November 2026