لاہور ہائیکورٹ کا نجی میڈیکل کالجز کو اضافی فیس طلبہ کو واپس کرنے کا حکم
Web Desk
7 November 2026
لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی جانب سے من مانی فیسوں کی وصولی کے خلاف اہم اور بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو ٹیوشن فیس کا تعین، منظوری، ترمیم اور زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے کا مکمل قانونی اختیار قرار دے دیا ہے، جبکہ اضافی وصول شدہ فیس طلبہ کو واپس کرنے یا ایڈجسٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے ‘دی یونیورسٹی آف فیصل آباد’ اور دیگر اداروں کی آئینی درخواستوں پر 28 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے نجی میڈیکل کالجز کی درخواستیں مسترد جبکہ طلبہ کی جانب سے دائر 12 آئینی درخواستیں منظور کر لیں۔ تحریری فیصلے میں قرار دیا گیا کہ پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کی دفعہ 20 کے تحت کونسل کو فیسوں کی حد مقرر کرنے کا مکمل قانونی حق حاصل ہے۔ آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کی آزادی غیرمشروط نہیں، اور نجی میڈیکل کالجز آئینی آزادی کے نام پر طلبہ سے غیرمنصفانہ فیسیں وصول نہیں کر سکتے۔
عدالتی فیصلے میں تعلیمی اداروں کے منافع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا 2025 کا منافع 37 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد رہا اور فی طالب علم 8 لاکھ 41 ہزار روپے سے زائد اضافی وصولی سامنے آئی، جبکہ ایف ایم ایچ کالج لاہور کا منافع 11 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد ظاہر ہوا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ طلبہ کے ساتھ اضافی فیس کی واپسی یا ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دعوے 30 اکتوبر 2026 سے 30 ورکنگ دنوں کے اندر نمٹائے جائیں۔ ہائیکورٹ نے متنبہ کیا کہ اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے طلبہ کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کرنے پر متعلقہ کالجز کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026