فیملی پنشن صرف بیوہ یا شوہر تک محدود کرنے کی پابندی غیر قانونی قرار
Web Desk
7 November 2026
لاہور ہائیکورٹ نے فیملی پنشن کے حق کو صرف بیوہ یا شوہر تک محدود رکھنے کی انتظامی پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے سے متعلق تمام احکامات کالعدم کر دیے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے سائلہ زاہدہ یاسمین سمیت تین متاثرہ بیٹیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد 20 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے محکمہ خزانہ کی جانب سے 30 مئی 2025 کو جاری کردہ وضاحتی نوٹیفکیشن اور دسمبر 2024 و اگست 2025 کے نوٹیفکیشنز کو بلااختیار اور غیر قانونی قرار دے کر منسوخ کر دیا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ متعلقہ قانون میں لفظ ‘فیملی’ استعمال ہوا ہے، جسے کسی انتظامی وضاحت یا نوٹفکیشن کے ذریعے صرف ‘شریکِ حیات’ (بیوہ یا شوہر) تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔
جسٹس احسن رضا کاظمی نے قرار دیا کہ پنشن حکومت کی کوئی رعایت یا مہربانی نہیں بلکہ ایک قانونی حق ہے۔ عدالت نے سپریم کورٹ کے تاریخی ‘کنول رشید کیس’ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ والد اور والدہ کی پنشن کے دعووں کو الگ الگ جانچا جانا چاہیے، اور ایک پنشن کا ملنا کسی دوسری پنشن کے حق سے محرومی کی بنیاد نہیں بن سکتا۔ ہائیکورٹ نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ بیٹیوں کے پنشن کیسز پر ازسرنو قانونی جائزہ لیں، انہیں سماعت کا موقع فراہم کریں اور فیصلے کی کاپی ملنے کے 60 روز کے اندر کارروائی مکمل کریں۔
متعلقہ عنوانات
تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5 میں آمد و رفت بند
12 November 2026
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر
12 November 2026
12 November 2026
صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
12 November 2026
پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار
12 November 2026
نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی
12 November 2026
سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج
12 November 2026
گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی
12 November 2026