LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

ایل پی جی کی نیلامی کا نیا نظام متعارف، میڈیا کی موجودگی میں فروخت ہوگی

Web Desk

7 November 2026

حکومتِ پاکستان نے ملک بھر میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی غیر منصفانہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور شفاف نیلامی کے لیے عملی اقدامات کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت اس سلسلے میں قائم خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس سیکرٹری پٹرولیم کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق، وفاقی کابینہ کی جانب سے 4 نومبر 2026 کو منظور کیے گئے فریم ورک کے تحت ایل پی جی کی دستیابی اور گیس کی بلاجواز بلیک مارکیٹنگ کے بارے میں عوامی خدشات کو ختم کرنا ترجیح ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی طور پر ایل پی جی پیدا کرنے والے تمام ادارے اپنی مجموعی پیداوار کا 10 فیصد حصہ سرکاری مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے مختص کریں گے، جبکہ بقیہ 90 فیصد ایل پی جی کی فروخت میڈیا کی موجودگی میں اوپن اور شفاف نیلامی کے ذریعے کی جائے گی۔ اس فریم ورک کے تحت کوئی بھی کمپنی یومیہ 20 میٹرک ٹن سے زیادہ ایل پی جی حاصل نہیں کر سکے گی، اور یومیہ پیداوار کا ڈیٹا وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور اور ملتان میں سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک کی بلند ترین سطح پر فروخت کی جا رہی ہے، جس کے باعث صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ حکومت کا مقصد نئی پالیسی سے سپلائی چین کو مستحکم بنانا اور عوام کو کنٹرولڈ نرخوں پر گیس کی فراہمی ممکن بنانا ہے۔