LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی کی بازیابی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر صوبائی حکومتوں کی عالمی سرمایہ کاروں کو معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت پاکستان منرلز فورم: معدنیات کو خام شکل میں برآمد کرنا مقصد نہیں، اسحاق ڈار نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی سعودی عرب اور حرمین شریفین کی سلامتی پاکستان کی اولین ترجیح ہے: ترجمان پاک فوج گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی: محسن نقوی پاک فوج کا ضلع باغ میں مفت ویٹرنری کیمپ، ایک ہزار سے زائد جانوروں کا معائنہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی حملہ، سرجن سمیت 5 افراد شہید ہوگئے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار صدر پوتن آج امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کریں گے بھارتی ارب پتی دیپندر گوئل کی تیار کردہ جدید ویئر ایبل ڈیوائس ’’ٹیمپل‘‘ پر طبی ماہرین کی شدید تنقید غزہ میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: روس چین نے امریکی پابندیوں کے باوجود جدید مصنوعی ذہانت کے ایچ 200 چپس خرید لئے

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کرنے کی تجویز

Web Desk

7 November 2026

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو (CPWB) پنجاب، سارہ احمد نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں قائم کرنے اور بچوں کے تحفظ پر مبنی تعلیم کو اسکول نصاب میں شامل کرنے کے لیے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کو ایک اہم مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت بھیجے گئے اس مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ اسکولوں میں طلبہ، اساتذہ اور والدین پر مشتمل خصوصی چائلڈ پروٹیکشن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ یہ کمیٹیاں بچوں کے بنیادی حقوق کی آگاہی، تحفظ سے متعلق مسائل کی نشاندہی اور متعلقہ اداروں کو بروقت رپورٹنگ کو یقینی بنائیں گی۔ سارہ احمد کے مطابق بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ‘گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ’، ذاتی حدود، جسمانی تحفظ اور ناگواری یا نامناسب رویوں کی نشاندہی سے متعلق سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مراسلے میں ڈیجیٹل سیفٹی ایجوکیشن کو بھی نصاب میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ کمسن بچوں کو سائبر بلنگ، آن لائن ہراسگی، آن لائن گرومنگ اور ڈیجیٹل استحصال سے محفوظ رکھا جا سکے۔ چیئرپرسن بیورو نے مزید کہا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس سے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ وہ انٹرنیٹ کے خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔