LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں دو دہائیوں بعد تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے کی تیاری پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی رینک کے 3 افسروں کے دوبارہ تقرر و تبادلے خیبرپختونخوا کے عوام پی ٹی آئی نہیں ریاست کے ساتھ ہیں: امیر مقام اختلافات کے بجائے عوامی مشکلات حل کرنا ترجیح، وفاق سے ملکر چلنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ

پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق

Web Desk

6 November 2026

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے نادرا (NADRA) کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نادرا آفس کی پارکنگ کے اندر پیش آیا، جہاں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو نشانہ بناتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ شدید گولیوں کا نشانہ بننے کے نتیجے میں فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور روئل فورس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس اور دیگر اہم شواہد اکٹھے کر لیے۔ پولیس کے مطابق نادرا آفس کی پارکنگ میں نصب سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے جس کی مدد سے ملزمان کی شناختی علامات اور فرار کے راستوں کی نشاندہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں اور ممکنہ تنازعات کے زاویے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔