LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ

Web Desk

6 November 2026

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں نافذ العمل گورنر راج اپنے مقررہ اہداف اور مقاصد کے مکمل حصول تک برقرار رہے گا۔

ایک نجی ٹی وی کے سیاسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کوئی رسمی یا باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، تاہم غیر رسمی یا بیک ڈور رابطے ایک معمول کا عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کی پشت پناہی اور مدد سے ملک میں دہشت گردی کا ناسور پھیل رہا ہے، جس کو فوری طور پر روکنا قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں تمام سیاسی دھڑوں کو آن بورڈ لیا جائے گا اور کامیابی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اگر خیبر پختونخوا میں گورنر راج پر تحفظات یا اختلاف ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔ جے یو آئی (ف) سے کوئی لڑائی نہیں بلکہ صرف سیاسی اختلافِ رائے ہے۔ علاوہ ازیں، پنجاب حکومت پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے کرپشن الزامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے ایسے الزامات عائد کرنے سے گریز کرنا چاہیے، جبکہ خود چوہدری سالک نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس اس کے کوئی باضابطہ ثبوت موجود نہیں۔