پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو سٹاک شعبے میں اہم پیشرفت
Web Desk
6 November 2026
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک (مویشی پروری) کے شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے ایک اہم اور پیش رفت پر مبنی پیشکش سامنے آئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں لائیو اسٹاک سیکٹر کی ترقی، ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری اور پاکستانی ماہرین کی تکنیکی تربیت کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مجوزہ شراکت داری کے تحت 100 پاکستانی ماہرین اور تکنیکی عملے کو تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 30 افراد پر مشتمل پہلے بیچ کو خصوصی تربیت کے لیے ترکیہ بھیجا جائے گا۔ علاوہ ازیں، ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان میں مویشیوں کی مہلک بیماری “منہ کھر” (Foot-and-Mouth Disease) سے بچاؤ کی جدید ویکسین بھی مقامی سطح پر تیار کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف جانوروں کی صحت بہتر ہو گی بلکہ پاکستان میں بیماری سے پاک مخصوص زونز کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا جس سے بین الاقوامی سطح پر گوشت (Meat) کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
اپر کُرم میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
6 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
گورنر خیبرپختونخوا کا پشاور سے لاہور براہِ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پشاور: حیات آباد میں نادرا کے ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد فائرنگ سے جاں بحق
6 November 2026
کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
6 November 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا: رانا ثناء اللہ
6 November 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
6 November 2026