LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

Web Desk

6 November 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاڑکانہ شہر کے ہر گھر تک صاف پانی اور سیوریج کے جدید نظام کے دو سالہ منصوبے کی فزیبلٹی مکمل ہو چکی ہے، جبکہ موجودہ 9 ایکڑ پر قائم پھل و سبزی منڈی کو 40 ایکڑ پر محیط جدید منڈی میں منتقل کرنے کا عملی کام جنوری 2027 سے شروع ہو گا۔ اس کے علاوہ شہداد کوٹ سیوریج اسکیم کا 50 فیصد کام مکمل ہونے کی تصدیق کی گئی۔ بلاول بھٹو نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔