حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ
Web Desk
6 November 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاپوش نگر کراچی میں پاک ونڈر گراؤنڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے اور نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے 16 ٹیموں پر مشتمل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان میسر نہیں کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے پارکوں کی زمینوں پر چائنا کٹنگ کی، تاہم جماعت اسلامی محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور گراؤنڈز میں منشیات کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مقامی پولیس کی ملی بھگت قرار دیا۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 1 لاکھ جبکہ رنر اپ کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا اور الخدمت کے تعاون سے نوجوانوں کو فٹ بال کٹس و دیگر وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
6 November 2026
بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت
6 November 2026
پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
6 November 2026
روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ
6 November 2026
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
6 November 2026
تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026
کندھ کوٹ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
6 November 2026