سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
Web Desk
6 November 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کے 8 اہم قانون اصول طے کر دیے ہیں، جن کے تحت اگر ضمانت کا حکم بادی النظر میں غیر قانونی یا ناانصافی پر مبنی ہو تو اسے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کے تحریر کردہ فیصلے کے مطابق ملزم کی جانب سے ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال، گواہوں یا شواہد پر اثر انداز ہونے کی کوشش، فرار ہونے کا خدشہ، دوبارہ اسی نوعیت کے جرم کا ارتکاب یا تفتیش کے دوران نئے حقائق کا سامنے آنا ضمانت منسوخی کی بنیادی وجوہات بن سکتے ہیں۔ عدالتِ عظمیٰ نے لاڑکانہ میں غیر قانونی بجلی کی فراہمی کے دوران تار ٹوٹنے سے شہری نور حسین کی ہلاکت سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا ملزم علی اصغر کھوکھر کی ضمانت کا فیصلہ برقرار رکھا اور ایف آئی آر کے اندراج میں 9 ماہ کی تاخیر کو مزید تحقیق کا تقاضا قرار دیا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے کی نقل چیئرمین واپڈا کو بھی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بجلی کی غیر قانونی فراہمی اور چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ یوٹیلیٹی کمپنیوں کے ذریعے جائزہ لیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026
کندھ کوٹ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
6 November 2026
تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو
6 November 2026
سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی
6 November 2026
امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی
6 November 2026
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
6 November 2026
وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار
6 November 2026