تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
Web Desk
6 November 2026
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت انعقاد پذیر اجلاس میں ریلوے کے فریٹ آپریشن کو وسعت دینے اور آمدن میں اضافے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری تک 14 نئی مال گاڑیاں چلانے اور فریٹ آمدن بڑھانے کے لیے خانیوال میں ڈرائی پورٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ اوور لوڈنگ کی روک تھام کے لیے 31 دسمبر تک ملک بھر میں 5 نئے وے برج نصب کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ مکینیکل وجوہات سے پیش آنے والے حادثات کی تحقیقات ایف آئی اے (FIA) سے کروائی جائیں گی اور متعلقہ ٹرین ایگزامینرز کے خلاف انکوائری ہوگی۔ اس کے علاوہ سلیپر فیکٹریوں کو ڈبل شفٹ میں چلانے، ہیڈکوارٹرز اجلاس کے بجائے ڈویژنل سطح پر میٹنگز کرنے اور ڈی وی ایم و ڈی وی ایس کوچز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ بعد ازاں حنیف عباسی نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں صوبے میں برانچ لائنوں کی بحالی کے لیے فوری فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرائی گئی۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026
کندھ کوٹ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
6 November 2026
تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو
6 November 2026
سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی
6 November 2026
امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی
6 November 2026
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
6 November 2026
وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار
6 November 2026