LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی پنجاب میں کرپشن کے الزامات، سالک حسین نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن

Web Desk

6 November 2026

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ تھر کے کوئلے کو صرف بجلی کی پیداوار تک محدود رکھنے کے بجائے صنعتی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے تحت تھر کول بلاک ٹو کی سالانہ پیداواری صلاحیت 7.6 ملین ٹن سے بڑھا کر 11.2 ملین ٹن کر دی گئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ کوئلے کی پیداوار میں سالانہ 3.6 ملین ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے اور اسے قومی ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا 68 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ دیگر صنعتی خریداروں کو کوئلے کی فروخت کے اخراجات کا بوجھ بجلی صارفین کے ٹیرف پر منتقل نہیں کیا جائے گا۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ مقامی کوئلے سے کول گیسیفکیشن، میتھانول اور کیمیکلز کی تیاری جیسے جدید منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے ملک میں توانائی کے تحفظ اور معاشی خودمختاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔