تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو
Web Desk
6 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں ترقیاتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید کرنا آسان جبکہ عملی کام کرنا مشکل ہوتا ہے، جبکہ طاقت کا اصل استعمال محفوظ، منصفانہ اور پائیدار مستقبل کی تعمیر میں ہے۔ انہوں نے سندھ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت دیگر صوبوں سے بھی لوگ علاج کے لیے لاڑکانہ آتے ہیں، اس لیے ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی شہری مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ لاڑکانہ میں 600 بستروں پر مشتمل عالمی معیار کے ہسپتال پر کام جاری ہے جبکہ پینے کے پانی اور دیگر مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مقابلے میں سندھ حکومت اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو زیادہ سپورٹ فراہم کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
6 November 2026
تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026
کندھ کوٹ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
6 November 2026
سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی
6 November 2026
امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی
6 November 2026
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
6 November 2026
وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار
6 November 2026