سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی
Web Desk
6 November 2026
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات اور ڈائیلاگ ضروری ہیں، لیکن اس کے لیے پہلے پی ٹی آئی کو خود متحد ہونا پڑے گا کیونکہ اس وقت اس کی چار سے پانچ فرنچائزز بن چکی ہیں۔ انہوں نے شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے اپنے فارم ہاؤس یا مفتی محمود مرکز میں بھی تجاوزات ہوں تو انہیں گرایا جائے، اس معاملے میں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 160 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے صوبے کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ گورنر کا مزید کہنا تھا کہ پشاور انڈر پاس کی تعمیر سے شہریوں کی مشکلات کا احساس ہے اور ٹھیکیدار کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے
6 November 2026
تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے
6 November 2026
تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن
6 November 2026
کندھ کوٹ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے دو نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
6 November 2026
تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو
6 November 2026
امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی
6 November 2026
تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
6 November 2026
وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار
6 November 2026