آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
Web Desk
6 November 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی کے پیش نظر یہ ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کی ہے، جس پر ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید ریلیف دینے کے لیے قیمتیں مزید کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026
ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026