پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب
Web Desk
6 November 2026
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی خصوصی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب بھر کی عدالتوں میں جعلی کورٹ فیس ٹکٹس کی تیاری اور فروخت میں ملوث ایک بہت بڑا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اس جعلی نیٹ ورک کے ذریعے قومی خزانے کو مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے کا سنگین مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدالتی نظام کے ساتھ فراڈ اور قومی خزانے کو چونا لگانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کے احکامات پر اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے ضلع کچہری لاہور کے مختلف دفاتر پر چھاپے مار کر جعلسازی میں استعمال ہونے والا سامان، مشینیں اور لاکھوں جعلی ٹکٹس برآمد کر کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے سول کورٹ کی کاپی برانچ کے انچارج زمان اللہ اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے ریکارڈ کیپر اعجاز احمد سمیت 9 افراد کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تحقیقات کے مطابق 2025 اور 2026 کے دوران سرکاری خزانے میں جمع شدہ کورٹ فیس اور عدالتی کام کے حجم میں واضح تضاد پایا گیا۔ صرف لاہور کی حد تک روزانہ 15 لاکھ روپے کی کورٹ فیس متوقع تھی مگر سرکاری ریکارڈ میں انتہائی کم رقم جمع ہو رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے اور جلد مزید اہم گرفتاریوں کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026
بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی
6 November 2026
چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا
6 November 2026
پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
6 November 2026