LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Web Desk

6 November 2026

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالمی معیار کے نئے اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے منصوبے کا سنگِ بنیاد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے رکھا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس نئے اسٹیٹ لاؤنج کے قیام کا بنیادی مقصد عالمی معیار کی ریاستی مہمان نوازی کو یقینی بنانا، غیر ملکی سربراہانِ مملکت اور اعلیٰ سطح کے بین الاقوامی وفود کے لیے پروٹوکول و سیکیورٹی انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ سنگِ بنیاد کی تقریب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی اور ایئرپورٹ کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔

تقریب میں سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی، ڈائریکٹر جنرل پی اے اے ایئر وائس مارشل شاہد افضال، چیف آپریٹنگ افسر اسلام آباد ایئرپورٹ آفتاب گیلانی اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک کے بنیادی ایوی ایشن انفراسٹرکچر کو جدید بین الاقوامی معیار پر لانے اور غیر ملکی معززین کی مؤثر میزبانی کی سمت ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔