LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان

برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا

Web Desk

6 November 2026

برطانیہ کے دو اہم اور بڑے ہوائی اڈوں، ہیتھرو (Heathrow) اور برمنگھم (Birmingham) کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد برطانیہ اور یورپ کے سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔

بم کی دھمکیوں کے باعث یورپ کے مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی کم از کم 12 مسافر پروازوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا جانے والی پروازوں کو بھی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ اس دوران نیوکاسل اور گلاسگو سے پراگ پہنچنے والی ایزی جیٹ (EasyJet) کی دو پروازوں کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوائڈ نے گھیرے میں لے کر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تفصیلی تلاشی لی۔ ایزی جیٹ کے ترجمان کے مطابق دونوں پروازوں کے مسافروں کو بحفاظت اور معمول کے مطابق اتارا گیا۔

مزید برآں، ڈبلن سے روم جانے والی ایک پرواز کا رخ سیکیورٹی خطرات کے تحت فرانس کے فوجی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں مکمل چیکنگ کے دوران کوئی مشکوک یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ بم کی ان دھمکیوں کے باوجود ہیتھرو اور برمنگھم ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا اور برطانوی ایوی ایشن حکام نے ان دھمکیوں کو غیر معتبر اور جھوٹی افواہ قرار دیا ہے۔