LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل ٹرمپ کی شکست پر رابطے بحال؛ ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی الیکشن میں شکست پر ایران میں جشن؛ پتلے جلادیے گئے حوثیوں کا جنگ بندی کیلیے سعودیہ سے 51 ارب ڈالر ہرجانہ اور حکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان

یوکرین کی امریکا سے سٹار شیلڈ سیٹلائٹ کے نئے معاہدے کیلئے فوری مذاکرات کی درخواست

Web Desk

6 November 2026

یوکرین اور امریکی حکومت کے درمیان ‘سٹار شیلڈ’ (Starshield) سیٹلائٹ نیٹ ورک کے استعمال کا معاہدہ آئندہ سال ختم ہونے کے پیشِ نظر کیف انتظامیہ نے نئے معاہدے کی توسیع کے لیے واشنگٹن سے فوری مذاکرات شروع کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

واشنگٹن میں یوکرین کے سینئر سفارت کار ڈینس سینیِک (Denys Sienik) کے مطابق موجودہ معاہدے کی مدت 2027 کے وسط میں ختم ہو جائے گی، تاہم جنگی ضروریات کے پیشِ نظر نئے معاہدے پر بات چیت کا ابھی سے آغاز انتہائی ضروری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سٹار شیلڈ سروس کی رفتار میں اچانک کمی اور محدود کیے جانے کے باعث یوکرینی افواج کو روسی ڈرون حملے روکنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں کیف کو اپنی متعدد اہم فوجی کارروائیاں منسوخ کرنا پڑیں۔

یوکرین کا کہنا ہے کہ سروس میں آنے والے اس تعطل اور سست روی کے بارے میں نہ تو امریکی حکومت اور نہ ہی ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس (SpaceX) کی جانب سے کوئی پیشگی اطلاع یا وضاحت فراہم کی گئی۔ یوکرینی حکام کے مطابق انہوں نے پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور سپیس ایکس سے اس معاملے پر باقاعدہ جواب طلب کیا تھا لیکن کوئی تسلی بخش موقف موصول نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ کیف کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی میں تعطل اور پیٹریاٹ و ناسامز (NASAMS) فضائی دفاعی نظام کے میزائلوں کی سپلائی میں تاخیر جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ اگرچہ یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سپیس ایکس کی تکنیکی خدمات کی تعریف کی ہے، تاہم انہوں نے ایلون مسک کے حالیہ بعض سیاسی بیانات پر سخت تنقید بھی کی ہے۔