LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ بابا گرو نانک کا 557 ویں جنم دن، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی چین میں 13ویں انٹرنیشنل آرمی کیڈٹس ویک، پاکستانی کیڈٹس نے سلور میڈل جیت لیا پنجاب کی عدالتوں میں ڈیڑھ ارب روپے کا جعلی کورٹ فیس ٹکٹس سکینڈل بے نقاب پاکستان اور تاجک افواج کی مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق دوستی سوئم کامیابی سے مکمل اسلام آباد ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ایران نے جوہری تنازع پر تجاویز قطر کے توسط سے امریکا کو بھجوا دی امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ ترک پارلیمنٹ نے پاکستان اور سعودیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کردی بلوچستان کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جسٹس جمال مندوخیل

امریکی مڈٹرم انتخابات کے اثرات: سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

Web Desk

5 November 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جہاں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 1 لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 3994 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 72 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا؛ جہاں ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 3 فیصد اور چین کے شینزن انڈیکس میں 1 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، وہاں جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 5 فیصد، تائیوان کے ایس ای میں 3 فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.49 فیصد کی مندی دیکھی گئی۔