سعودیہ کے بعد چین اور کویت کی 4.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کی یقین دہانی
Web Desk
5 November 2026
سعودی عرب کے بعد چین اور کویت نے بھی پاکستان کو 4.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، جس کے بعد تینوں دوست ممالک سے مجموعی طور پر 7.3 ارب ڈالر کا قرضہ ایک سال کے لیے مؤخر ہو جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق مارچ 2027 میں چین کے 4 ارب ڈالر جبکہ کویت کے 30 کروڑ ڈالر کا قرض رول اوور کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر کا قرض پہلے ہی رول اوور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تین ماہ کی درآمدات کے برابر زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں اور دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.21 ارب ڈالر کی مزید قسط موصول ہونے کی توقع ہے، جس سے رواں مالی سال کی 21 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
ازدواجی زندگی میں تشدد، زیادتی سے متعلق قانون سازی کی درخواست خارج
6 November 2026
ایران سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ جلد کروں گا: ٹرمپ
6 November 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان
6 November 2026
سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور، جنگوں کے دوران سفارت کاری پر زور
6 November 2026
کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
6 November 2026
پاکستان کا بیرونی قرض ایک دہائی میں دوگنا ہو کر 135.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، چین سب سے بڑا قرض دہندہ
6 November 2026