LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار یوکرین کی امریکا سے سٹار شیلڈ سیٹلائٹ کے نئے معاہدے کیلئے فوری مذاکرات کی درخواست ایران کی طرف سے سرحد پر فائرنگ، ترک فوجی جاں بحق فرانس میں مہنگائی، کم تنخواہوں، تعلیمی سہولتوں کی خرابی کیخلاف احتجاج جاری، ایک روزہ ہڑتال ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ روسی صدر کی ایران کیخلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تعاون کی پیشکش امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے: باقر قالیباف جے ڈی وینس ایران جنگ سے پیچھے ہٹنے کی بھر پور کوشش کر رہے: عبدل السید اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی کرم میں فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ کوٹ ادو میں تونسہ بیراج پر 120 کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ میر رضا قتل کیس: تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس 7 نومبر کو طلب

امن و امان کی بہتری کیلئے عملی اقدامات شروع کر دیئے: فیصل کریم کنڈی

Web Desk

4 November 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے عملی اور جامع اقدامات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، اور ان اقدامات کے مثبت و دور رس نتائج بتدریج عوام کے سامنے آئیں گے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی ضروریات اور وسائل کی فراہمی سے امن و امان کے قیام میں مؤثر مدد ملے گی، اسی لیے فورس کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود اور ان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات و اسکالرشپس کی فراہمی کے لیے خصوصی اصلاحاتی اقدامات زیرِ عمل ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں امن کے قیام کے لیے فنڈز کی بروقت فراہمی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال کی یقین دہانی کروائی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبائی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، تجاوزات کے خاتمے، صفائی کے نظام میں بہتری اور کرپشن کے سدباب کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی و انتظامی تبدیلیوں کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے، تاہم تمام اداروں کو ساتھ لے کر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سمیت پورے صوبے کے مسائل حل کیے جائیں گے اور عوامی مسائل کی نشاندہی پر میڈیا کی مثبت تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔