اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساڑھے 9 ہزار گھر تباہ کرنیکی تیاری، مالکان کو نوٹس جاری
Web Desk
4 November 2026
اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ اور جبری بے دخلی کی مہم کو تیز کرتے ہوئے ساڑھے 9 ہزار سے زائد مکانات، دکانوں اور دیگر عمارات کو مسمار کرنے کے لیے نوٹسز جاری کر دیے ہیں، جس کے تحت متعدد عمارتوں کی تعمیر فوری طور پر روک دی گئی ہے اور کئی کو زمین بوس کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی کمیشن کی جاری کردہ تفصیلی رپورٹ کے مطابق، 2015ء سے 2025ء کے دوران اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کو اپنے گھروں اور جائیدادوں سے محروم کرنے کی خاطر 9 ہزار 174 باضابطہ نوٹسز جاری کیے گئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جاریہ سال 2026ء کے دوران مزید 344 مسماری و تعمیری پابندی کے نوٹسز کا اجرا کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں سال 2023ء سب سے زیادہ خطرناک رہا، جب صرف ایک سال کے اندر 1 ہزار 333 سے زائد فلسطینی مکانات کو ہدف بنایا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الخلیل (Hebron) کا شہر اس مسماری مہم کا سب سے بڑا نشانہ بنا ہے، جہاں 2015ء سے اب تک 2 ہزار 697 عمارتوں کو سرخ نشانات کی زد پر لایا گیا۔ اس کے علاوہ بیت لحم میں 1 ہزار 310 جبکہ رام اللہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی سینکڑوں مکانات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی امور سے متعلق ادارے (OCHA) نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج اب تک مقبوضہ علاقوں میں مجموعی طور پر لگ بھگ 12 ہزار فلسطینی عمارتوں اور ڈھانچوں کو مسمار کر چکی ہیں
متعلقہ عنوانات
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن
4 November 2026
بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
4 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
4 November 2026
مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
4 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان
4 November 2026
ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ
4 November 2026
10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
4 November 2026