LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ 10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان نیویارک میں خسرہ کی وباء شدت اختیار کر گئی، 30 سال بعد پہلی موت اسرائیل کی فلسطینیوں کے ساڑھے 9 ہزار گھر تباہ کرنیکی تیاری، مالکان کو نوٹس جاری ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے انسانی ترقی کا فرق بڑھنا نہیں چاہئے: چینی وزارت خارجہ امریکی وسط مدتی انتخابات: ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو واضح برتری حاصل عالمی منڈیوں میں اجناس کی قیمتوں میں رواں سال 23 فیصد اضافے کا امکان ہے: عالمی بینک وزیراعظم کی مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم

ڈیجیٹل ذرائع حق خودارادیت کی تحریکوں کو دبانے کیلئے استعمال کئے جا رہے: پاکستان

Web Desk

4 November 2026

پاکستان نے عالمی ڈیجیٹل منظرنامے اور ٹیکنالوجی کے غیر متوازن استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنیاں اور قابض قوتیں سنسرشپ، الگورتھم کی ہیرا پھیری اور ڈیجیٹل نگرانی کو ایک منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے لیے جاری جائز تحریکوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے پریس قونصلر امانت علی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی برائے خصوصی سیاسی و نوآبادیاتی امور میں اطلاعاتی امور کے جائزے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش، ڈیجیٹل سنسرشپ اور سخت میڈیا قوانین کے ذریعے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا جا رہا ہے تاکہ زمینی حقائق کو مسخ کر کے ان کی جدوجہد کو غیر معتبر بنایا جا سکے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کثیر القومی ٹیک کمپنیوں کے غیر شفاف الگورتھمز اور پاور کنٹرول کی جواب دہی کے لیے ایک مؤثر عالمی فریم ورک تیار کیا جائے۔

پاکستانی مندوب نے اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور غیر ملکیوں سے نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی سدِباب کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے غلط استعمال اور ڈس انفارمیشن کے خطرات سے بھی خبردار کیا، جبکہ اقوام متحدہ کے شعبہ اطلاعات (DGC) سے کثیر اللسانی نظام کو فروغ دینے اور مقامی پریس مراکز کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کیا۔