وزیراعظم کی مہمند میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم
Web Desk
4 November 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے بزدلانہ اور دہشت گردانہ فائرنگ کے واقعے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک سرکاری بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسدادِ پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس و سیکورٹی اہلکار ایک اہم اور مقدس قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، جو آنے والی نسلوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نوعیت کے شقی القلب اور دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سیکورٹی ادارے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن
4 November 2026
بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
4 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
4 November 2026
مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
4 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان
4 November 2026
ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ
4 November 2026
10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
4 November 2026