سعودیہ کا حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
Web Desk
4 November 2026
سعودی عرب نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کی جانے والی عسکری پیش قدمی اور متوقع کارروائیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی سرزمین اور دفاع کی حفاظت کے لیے حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گی۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران بین الاقوامی بحری تجارت، بحیرہ احمر کے تجارتی راستوں اور عالمی توانائی کی فراہمی کو لاحق سیکورٹی خطرات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ اہم بحری راستوں کی حفاظت یقینی بنانے اور بین الاقوامی ڈیوٹی سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور مؤثراقدامات اٹھائے جائیں۔
سعودی کابینہ نے خلیج تعاون کونسل (GCC) اور جی 20 (G20) کے اتحاد کے ساتھ علاقائی استحکام، امن اور بحری سلامتی کے حوالے سے جاری سفارتی کوششوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے اختتام پر ولی عہد کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ سعودی عرب کی سرحدوں، انفراسٹرکچر اور قومی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دفاعی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی عوام نے جنگ کے خلاف فیصلہ دے دیا: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
4 November 2026
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا، ڈیموکریٹ پارٹی واضح اکثریت سے کامیابی کی جانب گامزن
4 November 2026
بریت کے باوجود پولیس بھرتی سے نااہلی غیر قانونی قرار، 6 اہم اصول طے
4 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر کا راولاکوٹ میں امن و امان اور انتظامی امور کا جائزہ
4 November 2026
مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
4 November 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت رحجان
4 November 2026
ایران پر حملے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں: امریکی صدر ٹرمپ
4 November 2026
10 یورپی ممالک کا یوکرین کی حمایت میں پولینڈ میں مشترکہ فوجی مشقوں کا اعلان
4 November 2026