این سی سی آئی اے بھرتی: جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
Web Desk
4 November 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ادارے میں بھرتی کے عمل کے دوران امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس تیار کر کے فراہم کرنے میں ملوث ایک اہم ملزم کو کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق، گرفتار کیا گیا ملزم حکومتِ سندھ کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے جو عبداللہ گوٹھ کراچی کے علاقے میں ایک فوٹو اسٹیٹ اور اسٹیشنری کی دکان چلاتا ہے۔ ملزم مبینہ طور پر سرکاری عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے این سی سی آئی اے کی حالیہ بھرتیوں کے دوران امیدواروں سے بھاری مبالغ لے کر جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات تیار کر کے فراہم کرنے میں ملوث تھا۔
این سی سی آئی اے حکام نے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے تمام جعلی سرٹیفکیٹس، مہروں اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کے ہمراہ گرفتار ملزم کو حتمی تفتیش اور مزید سخت قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ جعلی سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے امیدواروں کی بھی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف
13 November 2026
معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل
13 November 2026
پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی
13 November 2026
وفاقی دارالحکومت کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس شہر بنانے کا فیصلہ
13 November 2026
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ
13 November 2026
صوبوں پر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے: رانا ثنا اللہ
13 November 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی
13 November 2026
میر رضا کیس: جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، احمد بھاردے کی پیشی متوقع
13 November 2026