بیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارج
Web Desk
3 November 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی ہی بیوی پر تشدد اور آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے باورچی جواد عباسی کی جبری ریٹائرمنٹ کا محکمانہ فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل خارج کر دی ہے۔ جسٹس شاہد وحید کا تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فوجداری کیس میں بریت محکمانہ کارروائی سے بریت کے لیے کافی نہیں اور سرکاری ملازم کا کردار صرف دفتری فرائض تک محدود نہیں ہوتا بلکہ اس کی نجی زندگی کا کردار بھی محکمانہ احتساب کے دائرے میں آتا ہے۔ تحریری حکم نامے میں واضح کیا گیا کہ گھر کی چار دیواری میں خواتین پر تشدد کو نجی معاملہ قرار نہیں دیا جا سکتا اور خواتین کی عزت و وقار کا تحفظ آئینی ذمہ داری ہے۔ عدالت عالیہ کے مطابق خواتین پر تشدد کرنے والا سرکاری ملازم ادارے کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو شدید متاثر کرتا ہے، لہٰذا 2022ء میں اہلیہ کو زندہ جلانے کی کوشش کرنے والے ملزم کی سزا برقرار رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
3 November 2026
وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
3 November 2026
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
3 November 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026
لاہور: بیوی پر تیزاب گردی کرنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار
3 November 2026
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
3 November 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
3 November 2026