امریکا کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں: اعلیٰ ایرانی عہدیدار
Web Desk
3 November 2026
ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ ایران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا اور دونوں ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے سے ابھی بہت دور ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر امریکا آبنائے ہرمز کو کھلونا چاہتا ہے تو اسے ایران کی پیش کردہ شرائط پوری کرنا ہوں گی، جس کے بعد ہی جوہری مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ثالثین دونوں فریقین کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، تاہم اگر امریکا نے حملہ کیا تو ایران کا بھرپور اور سخت ردِعمل صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے نتائج عالمی سطح پر بھی سامنے آئیں گے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
3 November 2026
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے کوئی دشمنی نہیں: عباس عراقچی
3 November 2026
وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
3 November 2026
سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین فٹبال کپ ملتوی
3 November 2026
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
3 November 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026
نیپال میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، ایک غیر ملکی مسافر ہلاک
3 November 2026