ضلع مہمند میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید، 1 زخمی
Web Desk
3 November 2026
ضلع مہمند کی تحصیل پنڈیالی کے علاقے تمانزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 2 جوان شہید اور 1 زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت عربی اور ظہور کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے ہیلتھ کمشنر کی شہریوں کو فلو اور کوویڈ ویکسین لگوانے کی سخت ہدایت
4 November 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے
4 November 2026
اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی
4 November 2026
ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی
4 November 2026
برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
4 November 2026
ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای
4 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی
4 November 2026
مالیاتی خسارہ 2.5 فیصد پر آ گیا، زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
4 November 2026