لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Web Desk
3 November 2026
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی اور سموگ کی صورتحال شدید تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس میں ملتان ملک کا آلودہ ترین شہر جبکہ لاہور عالمی سطح پر سرِفہرست آ گیا ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 400 سے تجاوز کر گیا ہے، جہاں پیراگون کے علاقے میں اے کیو آئی ریکارڈ 728، علامہ اقبال ٹاؤن میں 615 اور ماڈل ٹاؤن میں 435 درج کیا گیا۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے، جہاں ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 566، رحیم یار خان میں 483 اور فیصل آباد میں 455 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ماہرینِ صحت نے فضائی آلودگی کی اس خطرناک شرح پر شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے اور ماسک کے استعمال سمیت سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا اٹک میں 23 ارب روپے کے 127 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
3 November 2026
وزیر اعظم نے خیبرپختونخوا کی صورت حال پر آج جائزہ اجلاس طلب کر لیا
3 November 2026
الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس
3 November 2026
پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
3 November 2026
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر مذاکرات شروع
3 November 2026
بیوی کو آگ لگانے کے الزام میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم کی اپیل خارج
3 November 2026
لاہور: بیوی پر تیزاب گردی کرنے والا سفاک شوہر بیٹی سمیت گرفتار
3 November 2026
پولیس سے جھگڑے کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور
3 November 2026