بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا
Web Desk
2 November 2026
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کے نوٹیفکیشن میں توسیع کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو 4 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، جبکہ نورین نیازی کی دو بیٹیوں کو کل جیل میں والدہ سے ایک گھنٹے کی ملاقات کروانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس عبہر گل خان نے سکینہ اور شاہ ریز کی درخواستوں پر سماعت کی، جہاں ہوم سیکرٹری کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں حکومتی وکیل نے بتایا کہ نورین نیازی کو ہسپتال میں علاج کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے ڈی سی لاہور کو وکیل کی درخواست پر کل صبح 10 بجے ملاقات کا انتظام کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ علیمہ خانم کی نظر بندی میں توسیع کے خلاف سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج
2 November 2026
ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی
2 November 2026
عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا
2 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی
2 November 2026
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026