پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
Web Desk
2 November 2026
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی صنعتی و معاشی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ پائیدار ترقی کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے قومی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی (SDPI) کے زیرِ اہتمام 29 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات اور یوکرین جنگ کے باعث عالمی معیشت، توانائی اور خوراک کی قیمتوں پر شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے ترقیاتی ترجیحات پر نظرثانی ضروری ہے۔ احسن اقبال نے مزید بتایا کہ حکومت وژن 2025 کے تحت چوتھے صنعتی انقلاب کی تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کو قومی حکمتِ عملی کا حصہ بنانے پر کام کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
2 November 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ
2 November 2026
پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع
2 November 2026
انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات
2 November 2026
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
2 November 2026