مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
Web Desk
2 November 2026
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا سفر معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب جاری ہے، جس کے لیے مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافہ اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر حاصل ہوئیں جو رواں مالی سال 44 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گی۔ وزیرِ خزانہ نے واضح کیا کہ ‘ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2026’ کے تحت ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے باقاعدہ قانونی فریم ورک قائم کر دیا گیا ہے جبکہ ‘پیوارا’ (PVARA) لائسنسنگ اور نگرانی کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے سٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے کردار کو سراہتے ہوئے کرپٹو اثاثوں کے خطرات سے نمٹنے اور ڈیجیٹل فنانس میں سائبر سیکیورٹی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو
2 November 2026
پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال
2 November 2026
چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار
2 November 2026
حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت
2 November 2026
امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ
2 November 2026
پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع
2 November 2026
انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات
2 November 2026
لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ
2 November 2026