LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

بارکھان: رکھنی میں غیر ملکی سگریٹ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

Web Desk

5 November 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹم انفورسمنٹ ٹیم نے غیر ملکی سگریٹ اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف بی آر کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی کے قریب ایک ہینو ٹرک کی تفصیلی تلاشی کے دوران غیر ملکی سگریٹس کے 188 کارٹن برآمد ہوئے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق، ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت تقریباً دو کروڑ پینتیس لاکھ روپے ہے، جب کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی سمیت ضبط کی گئی اشیا کی کل مالیت تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے۔ایف بی آر کے مطابق، ضبط شدہ سامان اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ادارہ اسمگلنگ کی روک تھام، قومی محصولات کے تحفظ اور قانونی تجارت کے فروغ کے لیے پرعزم ہے