پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا
Web Desk
1 November 2026
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فضائی بیڑے میں نیا اور جدید ترین بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ باضابطہ طور پر شامل ہو گیا ہے، جو لندن سے پرواز PK786 کے ذریعے اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا۔ یہ طیارہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کی تاریخ میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 787-9 طیارہ ہے، جس کا استقبال سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ان کی ٹیم نے ایئرپورٹ پر کیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لیز پر حاصل کردہ یہ طیارہ جدید ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ اور کشادہ و آرام دہ کیبن کی سہولیات سے لیس ہے، جس کی شمولیت ایئرلائن کے بین الاقوامی روٹس کو مضبوط بنانے اور مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
23 November 2026
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر
23 November 2026
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز
23 November 2026
8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری
23 November 2026
پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز
23 November 2026
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026