LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
چائنا کمیونسٹ پارٹی کا عوام سے جڑے رہنے کا ماڈل قابلِ تقلید ہے: اسحاق ڈار دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت بھی تھی: ترجمان پاک فوج ایرانی 7 نکاتی تجویز پر آئندہ چند روز میں عملدرآمد کا امکان ہے: اسماعیل بقائی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندی کا معاملہ: ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو طلب کر لیا عظمیٰ بخاری کی ذاتی پیشی کا حکم معطل، وارنٹ گرفتاری پر بھی عملدرآمد روک دیا وفاقی آئینی عدالت: فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی صحافیوں کیخلاف جرائم پر خاموشی انصاف کی آواز دبانے کے مترادف ہے: بلاول بھٹو پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال چینی صدر کا مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار حنا بٹ کی کراچی کو لڑکیوں کیلئے جیل قرار دینے پر حنا الطاف کو لاہور آنے کی دعوت مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں اضافے اور نجی سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے: وزیر خزانہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ووٹ کاسٹ پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع انڈونیشیا میں جنگلاتی آگ کے زہریلے دھوئیں سے ایک ماہ میں ہزاروں اموات لاہور ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے حق میں بڑا فیصلہ

ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 14 زخمی

Web Desk

31 October 2026

ڈسکہ روڈ پر ایک ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کے دوران شدید بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈسکہ روڈ پر واقع فراز سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی ایک ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کے لیے لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمع تھا، اور جیسے ہی ہجوم کے لیے گیٹ کھولے گئے، اچانک بھگدڑ مچ گئی جس سے لوگ ایک دوسرے کے نیچے آ گئے۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ بھگدڑ کے اس حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت عقیل ولد بشیر ساکن بڈھا گورائیہ ڈسکہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے میں 14 دیگر افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔