پاکستان اور سنگاپور کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
30 October 2026
پاکستان اور سنگاپور نے دوطرفہ تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر تجارت، سرمایہ کاری، تعلیمی تعاون اور ہنرمندی کی ترقی میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دو دہائیوں بعد کسی سنگاپوری وزیر خارجہ کے اس اہم دورے کے دوران دونوں ممالک نے سیاسی مشاورت کے تسلسل اور این ڈی ایم اے (NDMA) کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے اور ارلی وارننگ سسٹم سے متعلق ایم او یو (MoU) پر بھی دستخط کیے۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفس دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سنگاپور کے دورے کی دعوت بھی قبول کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے تاریخ کے پہلے پوپ بن گئے
31 October 2026
قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
31 October 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان
31 October 2026
بھارت سے سندھ طاس معاہدے پر قانونی جنگ جاری رکھیں گے: اٹارنی جنرل
31 October 2026
پاکستان نے اسلامی دنیا کو نئی راہ دکھائی، غیرملکی اڈے حفاظت نہیں کر سکتے: خواجہ آصف
31 October 2026
گورنر راج اور ایمرجنسی نہ لگاتے تو خیبرپختونخوا کو مزید نقصان ہو سکتا تھا: وزیراعظم
31 October 2026
سندھ ہائیکورٹ کا پارک پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کا حکم
31 October 2026
پولینڈ میں آئینی عدالت کا سربراہ معطل، پولیس کا ایوان عدل پر قبضہ، شہریوں کا احتجاج
31 October 2026