LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور

شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

Web Desk

28 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا ایک انتہائی اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی خصوصی تجویز پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے ارکان، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکانِ اور پارٹی کے دیگر اہم مرکزی و صوبائی عہدیدار شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو، تنظیمی سرگرمیوں اور ملک کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال کے تناظر میں مسلم لیگ ن کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔