حکومت اور پیپلز پارٹی مذاکرات کا دوسرا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
Web Desk
28 October 2026
حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پارلیمنٹیرینز) کے درمیان اہم قانون سازی کے امور پر جاری مذاکرات کا دوسرا دور بھی اختتام پذیر ہو گیا ہے، تاہم دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر چیمبر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وفاقی وزراء اور پاکستان پیپلز پارٹی کا خصوصی وفد شریک ہوا، جہاں پارلیمنٹ میں زیر غور آنے والے مختلف قانونی مسودات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ‘رایت آف وے بل’ (Right of Way Bill) کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اپنا سخت مؤقف برقرار رکھا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا دوٹوک مؤقف تھا کہ کسی بھی شخص کی نجی ملکیتی زمین پر قانون کی آڑ میں زبردستی موبائل ٹاور یا متعلقہ تنصیبات کیسے نصب کی جا سکتی ہیں، اور اس شق میں مناسب اصلاحات ناگزیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
28 October 2026
شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
28 October 2026
سعودی سفیر کی خواجہ آصف سے ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
28 October 2026
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری
28 October 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار
28 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع
28 October 2026
روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
28 October 2026
مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی
28 October 2026