چین نے بچوں کے تحفظ کیلئے مؤثر طریقہ تنازعات اور تشدد کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
Web Desk
28 October 2026
چین نے بچوں کے مؤثر تحفظ کے لیے دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات اور تشدد کے فوری خاتمے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ معصوم بچوں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو تنازعات کے دوران اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی، فوری جنگ بندی کی جائے، بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں اور شہریوں بالخصوص اسکولوں اور بچوں کی تنصیبات پر حملوں سے قطعي گریز کیا جائے۔ چینی مندوب کا کہنا تھا کہ پائیدار سلامتی کے حصول کے لیے اختلافات کو بات چیت اور پرامن مشاورت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، جبکہ انسانی امداد میں اضافہ کر کے تنازعات سے متاثرہ علاقوں تک اس کی رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بچوں کو بروقت اشیاءِ ضرورت اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور ہیٹی سمیت دنیا کے دیگر حصوں میں بچوں کو درپیش سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کے خلاف زیادتیوں کے مرتکب عناصر کا بلاامتیاز احتساب کرنے اور اقوام متحدہ کے نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026