ایف ڈبلیو او کی کارکردگی انتہائی ناقص، ایوان مطمئن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
Web Desk
27 October 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں ادارے کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور منتخب ایوان اس سے بالکل مطمئن نہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایف ڈبلیو او کو منصوبے معیاری کام اور سیکیورٹی کی وجہ سے دیے گئے، مگر آگے پیٹی ٹھیکیداروں کو کام دینے سے نتائج مایوس کن رہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچ کا نام لے کر سڑکیں نہ بننے دینے اور پلوں کو اڑانے والوں کا بلوچ قوم پرستی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ صوبے کے دشمن ہیں۔ اجلاس کے دوران نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی نقطہ اعتراض پر این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کے معطل شدہ ترقیاتی منصوبوں اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاق سے معاملے اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026