LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں حملہ، 6 افراد ہلاک برازیل نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے امریکی الزام کو مسترد کر دیا برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت کا امکان مسترد کر دیا سعودی ولی عہد کو قازقستان کے صدر کا تحریری مکتوب موصول اردن کا چرچ حملے کے بعد جنوبی شام پر فضائی حملہ، متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ اردن کے فضائی حملے، شام نے سرحدی گزرگاہ بند کر دی

بلاول بھٹو زرداری کا کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کا مطالبہ

Web Desk

27 October 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ قبضے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے لیے حقِ خودارادیت کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تقریباً آٹھ دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیری عوام اپنے بنیادی حقِ خودارادیت سے محروم چلے آ رہے ہیں، اور انہیں اس حق سے محروم رکھنا عالمی ضمیر اور عالمی انصاف کے تمام دعوؤں پر ایک مسلسل سوالیہ نشان ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر محض زمین کا کوئی خطہ نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی آزادی اور تشخص کا اہم ترین مسئلہ ہے، لہٰذا کشمیری عوام کی عزتِ نفس اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے بنیادی حق کو ہر صورت تسلیم کیا جانا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر دراصل کشمیری عوام کی منصفانہ آزادی اور حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ پاکستان کے اصولی مؤقف اور خطے میں پائیدار امن کے تناظر میں اجاگر کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر محض بیانات سے آگے بڑھیں اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی و مؤثر اقدامات کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل یقینی بنایا جائے۔ آخر میں، انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی عوام کی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، ان کی تاریخی جدوجہدِ آزادی کامیاب ہوگی اور ایک دن سرینگر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔