وزیراعظم سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات طے
Web Desk
27 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس میں ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاقات آج دوپہر کو ہوگی، جس میں جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان بھی شریک ہوں گے، جن میں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ بھی شامل ہیں۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزراء احسن اقبال، علی پرویز ملک اور مشیر وزیراعظم رانا ثناءاللہ کی بھی شرکت متوقع ہے۔ ملاقات کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے سمیت عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے خلاف ایک بڑے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے باضابطہ رابطے اور ملاقات کی دعوت ملنے کے بعد جماعت اسلامی نے اپنا وہ مارچ مؤخر کر دیا تھا۔ اب اس مجوزہ ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف اور لیوی کے معاملے پر حکومت کے ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026